پروگرامزحفظ قرآن کا عملی مظاہرہ
حفظ القرآن کا عملی مظاہرہ :علمدار_اسلامک_ٹرسٹ کینٹ راولپنڈی

ولادت امام محمد تقی علیہ السلام کی مناسبت سے نو رجب المرجب کی شب #علمدار_اسلامک_ٹرسٹ کینٹ راولپنڈی میں جشن انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس جشن میں حفاظ القرآن سکردو کے طلبا مظاہرہ حفظ کے لئے مدعو تھے حفاظ نے جشن میں شرکت کی اور شان اہلبیت علیہم السلام میں تواشیح پیش کی ساتھ میں حفظ کا شاندار اور کامیاب مظاہرہ کیا جس میں حفظ ،مفاہیم و موضوعات اور دیگر فنون قرآنی کے متعلق مؤمنین کی جانب سے کئے گئے سوالات کے نہایت خوبصورت اور مطمئن بخش جوابات دیے۔ پروگرام اور جشن کا اختتام اسما الحسنی سے ہوا۔
مؤمنین نے بچوں کی استعداد و صلاحیتوں کو خوب سراہا اور خوب داد دیے۔ اور خدمت قرآن کے سلسلے میں مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کی کاوشوں کو مستحسن اور تشیع کا روشن چہرہ قرار دیا۔
خدا ہمیں قرآن و اہلبیت کی شفاعت و حمیت سے منور رکھیں آمین










