کارکردگی
اس مدرسہ کے حفاظ کرام علوم قرآنی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے علاوہ مروجہ علوم کے امتحانات میں بھی اپنی قابلیت کو ثابت کر چکے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قرآن کی تعلیم ہر میدان میں کامیابی کی ضمانت ہے۔
اس ادارے کے فارغ التحصیل طلباء جہاں عراق و ایران کے حوزہ ہائے علمیہ اور وطن عزیزپاکستان کے اعلیٰ دینی درسگاہوں میں حصول علم میں مشغول ہیں وہاں بہت سے طلباء پاکستان اور بیرون ملک کی نامور یونیورسٹیوں میں انجنیرنگ او میڈیکل کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔
مدرسہ حفاظ القرآن معاشرے میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تخلیقی و فنی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنے کی جدوجہد کی راہ پر گامزن ہے ان مقصد کے حصول کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح کے تقریری، حفظ اور حسنِ قرأت کے مقابلہ جات میں طلباء کی شرکت کرائی جاتی ہے۔ اس ضمن میں ادارہ ھذاکے طلباء مقابلہ حسنِ قرأت نسیم کربلا (2014) اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام حفظ، ترتیل اور حسن قرأت کے مقابلہ جات (2015) امیں شرکت کر کے داد و تحسین کے پھول اپنے دامن میں سمیٹ چکے ہیں۔


