مدرسہ حفاظ القرآن سکردو

قرآنی و مروّجہ تعلیم کا حسین امتزاج

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کے زیر سرپرستی چلنے والا بہترین قرآنی ادارہ جہاں ملت کے ذہین نونہالوں کو قرآن اور مروجہ تعلیم دی جاتی ہیں۔

تعارف
آن لائن داخلہ فارم
نصاب
داخلہ
اہداف و مقاصد
کارکردگی
پروگرامز
ہم نصابی سرگرمیاں
ہم سے رابطہ

مدرسہ حفاظ القرآن سکردو ایک ایسا منفرد تعلیمی ادارہ ہے جس میں حفظ قرآن ترجمہ قرآن، مفاہیم قرآن، تجوید قرآن و دیگر خصوصیات قرآن کے ساتھ ساتھ کلاس ششم سے میٹرک تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ بچوں کے شفاف و پاکیزہ اذہان میں کلام خدا کواس طرح راسخ کیا جاتا ہے۔ کہ ان کی باطنی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ تعلیمی استعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہو جائے۔ یہی سبب ہے کہ شعبہ ٔ مروجہ علوم میں قرآن سے متمسک یہ خوش نصیب بچے ہمیشہ نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔

مدرسہ حفاظ القرآن سکردو میں درج ذیل مدارج کی حامل دینی و مروجہ تعلیم یکساں طورپر تسلسل کے ساتھ دی جاتی ہے۔
مدرسہ حفظ القرآن سکردو حفظ قرآن + میٹرک
جامعۃ اہلبیتؑ دینی تعلیم + بی۔ اے
جامعۃ الکوثر دینی تعلیم (درجہ اولیٰ) + پی ایچ ڈی- داخلہ حوزہ علمیہ نجف اشرف
درج بالا منفرد و مفید تعلیمی سسٹم میں داخلے کے خواہشمند بچوں کے والدین (معقول عذر کے بغیر) حصول تعلیم کے تمام مراحل کی تکمیل کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔