پروگرامزحفظ قرآن کا عملی مظاہرہ
حفظ القرآن کا عملی مظاہرہ:دی ایمز اسکول اینڈ کالج اسلام آباد
THE AIMS SCHOOL & COLLEGE ISlAMABAD

دی ایمز اسکول اینڈ کالج، مری ایکسپریس وے نزد ٹول پلازہ اسلام آباد میں بروز منگل 24 جنوری 2023ء دن بارہ بجے حفاظ القرآن سکردو کی جانب سے حفظ قرآن کا شاندار عملی مظاہرہ پیش کیا گیا اس موقع پر ایمز کے شعبۂ حفظ و تجوید قرآن کے رسمی افتتاح کی دعائیہ تقریب بھی ہوئی۔
اس پروگرام میں ادارہ ھذا کے جانب سے تلاوت ،تواشیح اور اسکے بعد حفظ کا مظاہرہ ہوا جس میں دی ایمز سکول اینڈ کالج اساتیذو طلاب اور دیگر مہمان جو کہ اس پروگرام میں مدعو تھے سوالات کئے جن کے مطمئن افزا جوابات دیے پروگرام کے آخر میں پرنسپل اور مہمان خاص حافظ بشارت صدر پرائیویٹ سیکٹر سکولز نے حفاظ کی صلاحیتوں کو خوب سراہا اور حفظ میں ان مہارتوں کو قرآن کا فیض اور معجزہ قرار دیا۔





