Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پروگرامزحفظ قرآن کا عملی مظاہرہ

حفظ قرآن کا عملی مظاہرہ ڈھلیاں پنڈی گھیب

ڈھلیاں پنڈی گھیب

صد شکر و الحمدللہ
قرآن شناسی اور قرآن فہمی کے عناوین پر مدرسہ حفاظ القرآن سکردو ملکی سطح پرجدوجہد کی راہ پر گامزن ہے،معارف و ترویج قرآن کے سلسلے میں عوام الناس میں حفظ کا بھر پور مظاہرہ بھی ادارہ ہذا کے طلاب کرتے رہتے ہیں اسی سلسلے میں آصف علی خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و سابق ایم پی اے کی خصوصی دعوت پر بروز جمعہ و بروز شہادت سابع الائمہ امام موسیٰ بن جعفر بتاریخ 17 فروری حفاظ نے اسلام آباد سے دو گھنٹے کی مسافت طے کر کے ڈھلیاں پنڈی گھیب کی جامع مسجد علی(ع) میں بعد از نماز جمعہ مظاہرہ حفظ کی روحانی محفل کا انعقاد کیا جس کا آغاز حفاظ کی تلاوت سے ہوا بعد ازاں تواشیح پیش کی گئی ۔اس کے بعد مظاہرہ حفظ کا پروگرام ہوا جس میں مؤمنین و سادات اور اہل سنت برادران کی جانب سے ہر مرحلے میں کئے گئے دلچسپ سوالوں کے خوبصورت اور قابل قرار جوابات حفاظ نے دیے۔
یہ پروگرام اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پروگرام اس علاقے میں اس نوعیت کا پہلا پروگرام تھا۔علاقے کے مؤمنین نے حفاظ کی استعداد و صلاحیتوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
مومنین و سادات اور علاقے کے عمائدین نے ترویج کلام اللہ کے سلسلے میں ادارے کی کاوشوں کو تشیع کا روشن چہرہ اور تابناک مستقبل قرار دیا۔ادارہ ہذا اس کامیاب قرآنی محفل کی انعقاد پر علاقے کے مؤمنین کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس پروگرام کے لئے وسیلہ بننے والے معاونین خصوصاً جناب ایڈوکیٹ آصف علی ملک, مؤمنین و سادات ڈھلیاں اور سفری معاون جناب غلام صابر کے ہم متشکر ہیں اور دعا گو ہیں کہ مالک انکی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائیں۔اور ہم سب کو خادمین قرآن و اہلبیت میں قرار دے اور بروز حشر شفاعت قرآن و اہلبیت سے بہرہ مند فرمائیں آمین.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button