Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پروگرامزمحافل انس با قرآن

تیرہ رجب المرجب یوم ولادت ابوتراب

روز پدر

 

 

تیرہ رجب المرجب یوم ولادت ابوتراب ،امیر المومنین حضرت علی علیہ السّلام کو دنیا بھر میں روز پدر کے طور پر مناتے ہیں۔ گزشتہ سال شیخ الجامعہ رح کی وجود مسعود سے محرومی کا الم جھیلنا قسمت کا حصہ ٹھرا۔امسال حفاظ نے آج روزِ عید بانی مدرسہ ،عاشق امیر المومنین،پدر روحانی ،مفسر قرآن آیۃ اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کے مرقد پہ حاضری دی۔ اس موقع پہ فرزندان شیخ الجامعہ آقای شیخ محمد اسحاق نجفی اور آقای شیخ انور علی نجفی مدظلہما کے ساتھ آقائ شیخ علی رضا فلاحی مدظلہ بھی تشریف فرما تھے۔فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے ساتھ حفاظ نے مختصر سا جشن کیا جس میں تلاوت و تواشیح وغیرہ پڑھے اور ثواب شیخ الجامعہ قدس سرہ کے روحِ پر فتوح کو ایصال کیا۔

خدا شیخ الجامعہ قدس سرہ کو امیر المومنین علیہ السّلام کے ساتھ ملحق فرمائے ۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button