نصاب
شعبۂ اول قرآنیات: اس میں حفظ ، ترجمہ و مفہوم اور آیات کریمہ کی شانِ نزول کے ساتھ مختصر تفسیر کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی علوم قرآنی و دیگر منتخب خطبات و احادیث معصومین علیہم السلام حفظ کرائی جاتی ہیں۔
شعبہ دوم مروّجہ تعلیم: اس شعبہ میں جدید تقاضوں کے عین مطابق مروجہ تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کا نصاب دیگر معیاری تعلیمی اداروں کے ہم پلہ ہے۔
الف: قرآنیات
تلاوت ِ قرآن کریم
حفظ قرآن کریم ( مکمل )
ترجمہ و مفہوم قرآن کریم (مکمل)
معارف قرآن مجید
علوم قرآن عقائد و احکام
فن تدریس قرآن
تجوید و ترتیل
حسنِ قرأت
ب: مروّجہ تعلیم
مدرسہ حفاظ القرآن میں طلباء کی مروجہ تعلیم پر خصوصیت کے ساتھ توجہ دی جاتی ہے۔ مدرسہ حفاظ القرآن سرکاری طور پر "حفظ القرآن بوائز ماڈل سکول ” کے نام سے ایک رجسٹرڈ پرائیوٹ ادارہ ہے جہاں سرکاری تعلیمی اداروں میں رائج نصاب تعلیم کے ساتھ تفہیم قرآن اور تجویدقرآن کو بھی سلیبس کا حصہ بنایا گیا ہے اور طلباء بطور ریگولر طالب علم سالانہ امتحانات میں شرکت کرتے ہیں۔
نصاب تعلیم درج ذیل مضامین پر مشتمل ہے۔
۱۔ اردو
۲۔ انگلش
۳۔ ریاضی
۴۔ اسلامیات
۵۔ سائنس
۶۔ جغرافیہ
۷۔ کمپویٹر
۸۔ تجوید قرآن
اس مدرسے کے حفاظ کرام علوم قرآنی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے علاوہ مروجہ علوم کے امتحانات میں بھی اپنی قابلیت کو ثابت کر چکے ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قرآن کی تعلیم ہر میدان میں کامیابی کی ضمانت ہے۔


